مغالطے
پاکستان میں بیرون ممالک سے متعلق بہت سے مغالطے عام ہیں. ان ہی میں سے چند دلچسپ مغالطے درج ذیل ہیں 

.
مغالطہ : جو پاکستان میں گاڑی چلا سکتا ہے، وہ دنیا میں ہر جگہ گاڑی چلا سکتا ہے !
.
حقیقت : اصل میں جو پاکستان میں گاڑی چلاتا رہا ہو، اسے اکثر مغربی ممالک میں لائیسنس کا امتحان پاس کرنا مشکل ہوجاتا ہے. وجہ ڈرائیونگ کی بری عادتیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہیں. جس کی وجہ سے مغرب میں اسے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا کسی فریش سیکھے ہوئے ڈرائیور سے زیادہ کٹھن ثابت ہوتا ہے. اکثر وہ افراد جو ساری عمر پاکستان میں ڈرائیونگ کرتے رہے ہوں، انگلینڈ یا دیگر مغربی ممالک میں بار بار فیل ہوتے ہیں. جبکہ نئے سیکھنے والے ڈرائیورز کی امتحان میں کامیابی کا تناسب کہیں زیادہ ہے.
.
مغالطہ : گورے ہماری گندمی رنگت کے دیوانے ہیں. اسی لئے وہ خود اپنی جلد کو بھی دھوپ میں جلاتے رہتے ہیں !
.
حقیقت : ایسا نہیں ہے. وہ اپنی رنگت کو گہرا یا سنہرا ضرور کرتے ہیں مگر ہماری رنگت انکی اکثریت کو اپنی رنگت سے بہتر نہیں لگتی. سیاہ فام افراد کو اکثر ان کی رنگت کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے ھپ ھاپ اسٹائل کی وجہ سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے مگر ہم دیسیوں کے بھولے پن بلکہ بونگے پن کا کئی بار مذاق بنتا ہے. اسی طرح انگریزی بولنے کا انڈین انداز ساری دنیا میں ہنسی کا سبب بنتا رہتا ہے.
.
مغالطہ : ہم انگلینڈ امریکہ جا کر اسلام پھیلائیں گے !
.
حقیقت : یہ درست ہے کہ کچھ مسلمان فی الواقع اسلام کے فروغ کا سبب بنتے ہیں مگر ایک خاصی تعداد ایسی بھی ہے جو پاکستان انڈیا سے جب یورپ امریکہ وغیرہ میں بستی ہے تو دیگر فسلفوں کے طوفان کے سامنے اپنا اسلام بھی کھو بیٹھتی ہے. ان میں سے کئی ملحد، کئی عیسائی اور کئی منکرین حدیث میں شامل ہوجاتے ہیں.
.
====عظیم نامہ====
No comments:
Post a Comment