الحمدللہ
گہرا سانولا رنگ، مضبوط جسامت، ہاتھ میں لچک دار چھڑی، گھنی مونچھیں اور
رعب دار آواز - یہ خدوخال میرے اسکول کے ایک استاد کے تھے جو خود بھی سندھی
تھے اور ہمیں 'سندھی' ذبان ہی بطور سبق پڑھاتے تھے. میں یہ تو نہیں کہہ
سکتا کہ وہ بہت شفیق تھے مگر اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایمان داری سے
ہمیں پڑھایا کرتے تھے. ایک روز کلاس میں آئے تو کہا چلو آج سبق سے ہٹ کر
کچھ باتیں کرتے ہیں. کہنے لگے اللہ سائیں کو اپنا ایک بندہ بہت پسند ہے، وہ
جسے بہت سی تکالیف ہوں ، جس کے پاس پیسہ نہ ہو یا جو بیمار
ہو یا جسے کوئی دکھ لگا ہو ...... مگر جب کوئی دوسرا بندہ اس سے پوچھے کہ
بابا چھا حال آہے؟ (بابا کیا حال ہے؟) تو وہ فوراً جواب دے کہ "الحمدللہ"
... سوچو مولا سائیں اپنے اس بندے سے کیسا خوش ہوگا؟ کہ اسے تکلیف تھی، درد
تھا، پریشانی تھی .. مگر اس نے دوسرے بندے سے شکوہ نہ کیا بلکہ کہا
"الحمدللہ"
.
یہ کہتے ہوئے ان کے چہرے پر مسکراہٹ مگر آنکھوں میں درد نمایاں تھا. ان کی اس بات کا دل و دماغ پر ایسا اثر ہوا کہ آج تک جب بھی کوئی اذیت گھیرتی ہے اور اندر ذرا سی بھی شکایت پیدا ہوتی ہے تو اچانک ان سندھی استاد کا چہرہ چشم تصور میں ابھر آتا ہے اور زبان سے بے ساختہ نکلتا ہے "الحمدللہ". اللہ پاک انہیں اس خوبصورت بات سیکھانے پر بہترین اور مسلسل اجر عطا فرمائیں آمین. کب کون سی بات سننے والے کے لاشعور میں گھر کر جائے؟ ہم نہیں جانتے. لہٰذا خیر کی بات خوبصورت انداز سے ضرور دوسروں کو پہنچائیں. خاص کر بچوں کو تو بہت ہی پیار اور حکمت سے ایسی خیر کی ترغیب دیتے رہنا چاہیئے. کیا معلوم کل کون سی بات ہمارے لئے صدقہ جاریہ ثابت ہو؟
.
====عظیم نامہ====

No comments:
Post a Comment