جہاں تک ممکن ہو بہتر چیز اپنے مسلم یا غیر مسلم بھائی کو آفر کردیں اور
اپنے نفس کو کمتر پر راضی رکھیں. جب کسی کے ساتھ ہوں تو اپنے دل سے پوچھیں
کہ میرے نفس کو اس وقت کیا محبوب ہے؟ اور پھر اس انتخاب کو اپنے بھائی
کیلئے آفر کرکے قربان کردیں. گویا غیرمحسوس انداز میں بہتر نشست بیٹھنے
کیلئے یا کھانے کا بہتر حصہ تناول کرنے کیلئے انہیں پیش کردیں. ابتداء میں
یہ عمل طبیعت پر شدید گراں گزرے گا مگر اگر کر گئے تو ان شاء اللہ تہذیب
نفس میں بہت معاون ثابت ہوگا اور ایک ایسی اندرونی فرحت کا سبب بنے گا، جس
کی مثال نہیں.
.
====عظیم نامہ====
.
====عظیم نامہ====
No comments:
Post a Comment