Sunday, 29 September 2019

کس کو


آپ سیاست میں کس کو لیڈر مانتے ہیں؟ ... عمران ؟ نواز ؟ بھٹو ؟ الطاف ؟ فضل الرحمٰن ؟ سراج الحق ؟ یا کوئی اور؟
.
آپ کسے اپنا پسندیدہ مذہبی عالم گردانتے ہیں؟ ... مولانا مودودی ؟ مفتی تقی ؟ غامدی صاحب ؟ ڈاکٹر اسرار؟ علامہ طاہر القادری ؟ مولانا وحید الدین؟ یا کوئی اور ؟
.
کیا آپ نے اپنی اس پسندیدہ سیاسی یا دینی شخصیت پر کبھی کھل کر تنقید کی ہے ؟
کیا آپ اس شخصیت کی مجموعی سمجھ کے کچھ پہلوؤں سے اتفاق اور کچھ سے اختلاف رکھتے ہیں؟
کیا آپ اس شخصیت سے اپنے کوئی تین بڑے اختلافات بتاسکتے ہیں ؟
.
اگر نہیں تو قوی امکان ہے کہ آپ شخصیت پرستی میں مبتلا ہیں. جس پر آپ کو متنبہ رہنا چاہیئے. کسی رہنما یا اسکالر کو پسند کرنا فطری ہے مگر اس کی ہر اچھی بری بات کا دفاع کرتے رہنا نفسیاتی بیماری کی دلیل ہے
.
====عظیم نامہ====

No comments:

Post a Comment