فیس بک پر ایک ادھیڑ عمر صاحب سارا وقت سیاسی پوسٹیں لکھتے اور بعض اوقات
مخالف سیاسی پارٹی سے متعلق نہایت نامناسب الفاظ استعمال کرجاتے. ایک دن ان
کی علالت کی خبر آئی اور پھر کچھ ہی دن میں وہ انتقال فرما گئے.
.
ایک نوجوان لکھاری جو ملحدین سے مباحثہ کرنے میں سب سے آگے تھا. اسکی کچھ پوسٹیں علمی رد پر بھی ہوتی تھیں مگر کچھ پوسٹوں میں وہ اخلاقی حدود سے گر کر بھی ملحدین کو مخاطب کیا کرتا. مجھ سے بھی متعدد بار میسج کے ذریعے گفتگو کرتا رہا. ایک دن اچانک خبر آئی کہ اس کی وفات ہوگئی ہے.
.
ایک انکل میری ہر پوسٹ سے جڑے رہتے. ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے، شفقت سے پیش آتے. اختلاف کرتے تو تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیتے. انہیں کینسر ہوا اور کوئی سال بھر پہلے انتقال ہوگیا.
.
ایک نوجوان بہن بہت سے سوالات کیا کرتی. کبھی پوسٹ پر اور کبھی پرائیویٹ میسجز میں. ایک دن معلوم ہوا کہ اس کی وفات ہوگئی ہے.
.
کراچی میں میری انجینئرنگ یونیورسٹی کا جونئیر جو اصل میں فیصل آباد کا رہائشی تھا اور ایک بہترین مقرر بھی تھا. فیس بک پر ایک مخصوص سیاسی پارٹی کا مخلص کارکن بنا رہا اور مخالف پارٹی کے بارے میں وہ پوسٹ بھی لگا دیا کرتا جو نہ صرف جھوٹ پر مبنی ہوتی بلکہ اخلاقی طور پر بھی معیوب ہوتی. میں سمجھاتا تو بحث کرتا. کچھ ماہ پہلے اس کا گلے کے کینسر سے انتقال ہوگیا.
.
آج پھر ایک خبر آئی ہے کہ ایک خوبرو ماڈل چہرے کا نوجوان جو میری فرینڈ لسٹ میں داخل ہونے کا متمنی تھا. آج اس کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا.
.
اناللہ وانا الیہ راجعون. رب العزت ان سب احباب کی کامل مغفرت فرمائیں. آمین.
.
دوستو میری یا آپ کی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. آج ہم کسی سیاسی یا مسلکی وابستگی کے زیر اثر جو بھی سوشل میڈیا پر تحریر کر رہے ہیں. وہ ہمارے نامہ اعمال میں مسلسل داخل ہورہا ہے. ہمارا کوئی کمنٹ یا اسٹیٹس اگر جھوٹ پر مبنی ہے، اخلاق سے گرا ہوا ہے یا پھر مخاطبین کی دل آزاری کرتا ہے تو سوچیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری توبہ سے قبل یہ زندگی ہم سے چھین لی جائے اور روز قیامت ہم سوشل میڈیا سے وابستہ مجرمین میں داخل ہوں.
.
====عظیم نامہ====

No comments:
Post a Comment