علمی موضوعات
ہمارے نزدیک کچھ علمی موضوعات آج ایسے ہیں جن پر بعد از تحقیق قلم اٹھانا
ضروری ہے. میں وقت ملتے ہی خود کوشش کروں گا کہ اسے زیر قلم لاؤں. البتہ
اگر آپ میں تسلی بخش جواب دینے کی اہلیت ہے تو میں آپ کو بھی ترغیب دیتا
ہوں کہ ان سوالات و موضوعات کے تحقیقی جوابات مرتب کیجیئے جو دلائل سے پوری
طرح مزین ہوں.
.
ا. 'نظریہ ارتقاء اور مذہبی بیانیہ' - اس عنوان کے تحت دو پہلو اجاگر کیئے جائیں. پہلا یہ کہ وجود خدا ، نظریہ ارتقاء کے ماننے نہ ماننے سے مشروط نہیں. دوسرا پہلو یہ کہ چودہ سو سال میں تخلیق انسان و دیگر مخلوقات کے بارے میں موجود علماء کی متفرق آراء
.
٢. 'ڈیزائن آرگیومنٹ' پر ہونے والی تنقید جو مختلف مغربی فلاسفہ کی جانب سے کی گئی ہے، اس تنقید کے ہر ایک نکتے کا مرحلہ وار شافی جواب. قران مجید کا طالبعلم یہ خوب جانتا ہے کہ بندگی خدا کے استدلال میں 'ڈیزائن آرگیومنٹ' کو کلیدی حیثیت حاصل ہے.
.
٣. 'سب خدا نے بنایا تو خدا کو کس نے بنایا؟' - اس سوال کا جواب دور حاضر میں کئی اہل علم دے چکے ہیں. مگر ابھی بھی ضرورت ہے کہ اس جواب کو مزید مربوط و مظبوط کرکے پیش کیا جائے. تاکہ اس اعتراض کا فاسد و باطل ہونا ثابت ہوسکے.
.
٤. 'محدود زندگی کے محدود گناہوں کی سزا لامحدود جہنم کیوں؟' - اس سوال کا ممکنہ جواب بھی قران و حدیث سے کئی اہل علم دے چکے ہیں. اسلاف میں سے بھی اور دور حاضر سے بھی. گو ابھی تک کسی نے ان دلائل کو یکجا کرکے بھرپور صورت میں پیش نہیں کیا ہے.
.
====عظیم نامہ====
.
(نوٹ: کمنٹس میں جوابات لکھنے سے بہتر ہے کہ جوابات کو اپنی وال کی زینت بنائیں. ورنہ کم از کم اہل علم کو دعوت دیں کہ وہ ان عنوانات پر تحقیقی مقالے لکھیں)

No comments:
Post a Comment