بسنت
علاقائی ثقافت اور ثقافتی تہوار کسی بھی ملک کا حسن ہوا کرتے ہیں. اسی
ثقافتی حسن کی کشش لوگوں کو مختلف ممالک گھومنے پر مجبور کرتی ہے. بعض
اوقات ان کی جڑیں کسی مذہب سے جا جڑتی ہیں اور کبھی یہ ہر مذہب سے ماوراء
ہوا کرتی ہیں. "بسنت" ایک ایسی ہی ثقافتی روایت ہے جسے زبردستی مذہب سے
نتھی کرنا یا مذہب کے خلاف بتانا ہماری احقر رائے میں درست نہیں. البتہ اس
بات کے ہم پرزور حامی ہیں کہ بسنت کے دوران حکومتی سطح پر ہر طرح کی حفاظتی
تدابیر اپنائی جائیں، مہلک اشیاء جیسے کانچ کے مانجھوں پر پابندی
لگائی جائے، رہائشی گنجان علاقوں سے باہر اس کا اہتمام ہو اور قانونی خلاف
ورزی کرنے والو کو گرفتار کیا جائے. ہر بسنت کو کئی افسوسناک حادثے دیکھنے
میں آتے ہیں، ٹھیک ویسے ہی جیسے بقرعید پر بہت سے حادثوں میں لوگ زخمی
ہوتے ہیں بلکہ جان سے بھی چلے جاتے ہیں. ان افسوسناک حادثوں کو بنیاد بنا
کر مکمل پابندی لگا دینا شائد درست اپروچ نہیں. اصل ضرورت اس امر کی ہے کہ
آخری درجے میں حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں تاکہ ایسے حادثے نہ ہو یا کم سے
کم ہوں.
.
====عظیم نامہ====
.
====عظیم نامہ====
No comments:
Post a Comment