جنت میں ملنے والی نعمت
سورہ واقعہ کی ٢٥ آیت میں جنتیوں کو ملنے والی نعمتوں کا بیان کرتے ہوئے ارشاد باری تعالیٰ ہے "لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا - وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ" --
.
گویا جنت میں داخل ہونے والے افراد وہ سلیم المزاج ہوں گے جن کی طبیعت پر اس دنیا میں بیہودہ بات کہنا یا گالی گلوچ کرنا تو دور کی بات، اسے سننا بھی شدید گراں گزرتا ہوگا. لہٰذا روز جزاء جب رب کریم انہیں جنت میں داخل کریں گے تو دیگر نعمتوں کے ساتھ انہیں یہ نعمت بھی عطا ہوگی کہ اب ان کی سماعت ایسی کوئی بات نہ سنے گی جو بیہودگی پر مشتمل ہو یا گالی گلوچ میں شمار ہوتی ہو.
.
کیا یہ ان احباب کیلئے سوچنے کا مقام نہیں جو زبان کے چٹخارے کیلئے دوستوں میں ماں بہن کی گالیاں دیتے ہیں اور واٹس ایپ، فیس بک وغیرہ پر بیہودہ لطائف پھیلاتے ہیں ؟
.
====عظیم نامہ====
No comments:
Post a Comment