Sunday, 27 September 2015

کیا عورت مظلوم ہے ؟


کیا عورت مظلوم ہے ؟




انسان بڑا ظالم وجود ہے. جب تک خود اس پر کوئی ظلم کرتا ہے، تب تک یہ مظلومیت کے راگ آلاپتا رہتا ہے. مگر جہاں اسے کچھ قوت و تصرف حاصل ہوجائے، وہاں دوسروں پر ظلم ڈھانے میں زرا تردد نہیں کرتا. بہت سی خواتین حقوق نسواں کی بات کرتی ہیں. ساتھ ہی اس کا پرچار کرتی ہیں کہ مرد کس قدر ظالم اور عورت کس درجہ مظلوم ہے. کمال یہ ہے کہ یہی عورت مغرب میں آکر جب مردوں سے زیادہ حقوق حاصل کرلیتی ہے تو پھر مرد کی شخصیت کو بے رحمی سے کچل دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی. وہی عورت جو بہو کے روپ میں کسی ظالم سسرال کے مظالم کو سسک کر سہتی رہی تھی، آج اسے جب خود ساس کا درجہ ملتا ہے تو اپنی بہو کی زندگی اجیرن کر ڈالتی ہے
.
بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا 
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا 
.
==== عظیم نامہ====

No comments:

Post a Comment