"پی - کے"
حال ہی میں بالی وڈ کی ایک مووی "پی - کے" کے نام سے ریلیز ہوئی. اس فلم میں مذھب کی جانب سے پیش کردہ فرسودہ عقائد کو تختہ مشق بنایا گیا اور ساتھ ہی مذھبی ٹھیکیداروں پر رانگ نمبر کہہ کر کڑی تنقید کی گئی. پیغام یہ تھا کہ جھوٹے خداءوں اور اس کے ٹھیکیداروں کو رانگ نمبر جان کر مسترد کردو اور حقیقی خدا کے رائٹ نمبر کو اپنا لو. دلچسپ بات یہ ہوئی کہ جہاں اسے مختلف مذاھب جیسے ھندوازم کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا. وہاں دو بڑے حلقوں سے اسے پذیرائی بھی حاصل ہوئی. پہلا حلقہ ملحدین کا ہے اور دوسرا روشن خیال مسلمانوں کا. ملحدین اس لئے بغلیں بجا رہے ہیں کیونکہ اس میں خداءوں کو رانگ نمبر کہہ کر انکا انکار کیا گیا اور مسلم اس لئے شادمان ہیں کہ اس میں رانگ نمبروں کو رد کرکے رائٹ نمبر یعنی حقیقی خدا کو ماننے کی ترغیب دی گئی ہے جو کے اسلام کا بنیادی پیغام ہے. یہ ایک بار پھر اسی حقیقت کا غماذ ہے کہ نظریاتی سطح پر آخری ٹکراءو انہی دو حلقوں کے بیچ ہونا ہے. افراد کی ایک تعداد اسلام کے جھنڈے کے نیچے جمع ہوگی اور دوسری تعداد الحاد کی چادر میں منہ چھپالےگی. یہی اصل حق و باطل کا معرکہ ہے. واللہ و عالم بلصواب
.
===== عظیم نامہ====
No comments:
Post a Comment