انمول موتی
یوں تو روز ہم اچھی باتیں سنتے ہیں مگر کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں یا یوں کہیں کہ ایسے موقع پر کہی جاتی ہیں کہ وہ قلب و ذہن دونوں کا احاطہ کرلیتی ہیں، میں ان ہی میں سے کچھ باتوں کو درج کر رہا ہوں جو میرے ذہن سے چپک گئیں اور مجھے مسلسل اپنے محاسبہ پر ابھارتی رہیں. ممکن ہے کہ یہ پڑھنے والوں کے لئے اتنی پراثر نہ ہوں جتنی اثرانگیز میری طبیعت پر ثابت ہوئیں پھر بھی لکھ رہا ہوں. یہاں یہ دھیان رہے کہ یہ مفھوم ہے ان اقوال کا جو میں اپنی یادداشت سے تحریر کر رہا ہوں ، اس میں لفظی فرق ہونے کا قوی امکان ہے
.
ہاں جو شخص الله کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا) - القران سورہ الشعراء ٨٩
.
اپنے دل سے فتویٰ لو‘ اور یہ کہ ’گناہ وہ ہے جو تمہارے دل کو کھٹکے چاہے تمہیں فتویٰ دینے والوں نے فتویٰ کیوں نہ دے دیا ہو‘... الحدیث
.
اے عمر .. کبھی نفل عمل کو فرض عمل پر ترجیح مت دینا (حضرت ابو بکر رض)
.
نماز پڑھ پڑھ کر اور روزہ رکھ رکھ کر تیری کمر ہی کیوں نہ دھری ہو جائے ، جب تک حرام سے اجتناب نہ کرے گا تو کوئی فائدہ نہیں (حاضر عمر رض)
.
مومن وہ نہیں کہ جس کی محفل پاک ہو بلکہ مومن تو وہ ہے جس کی تنہائ بھی پاک ہو (حضرت علی رض)
.
بدنصیب ہے وہ شخص جو توبہ کی امید پر گناہ کرے اور زندگی کی امید پر توبہ کو ملتوی رکھے (حضرت علی رض)
.
یہ نہ سوچو کہ ادھر توبہ کرتا ہوں اور ادھر ٹوٹ جاتی ہے بلکہ یہ سوچو کہ ادھر توبہ کی اور ادھر سارے گناہ معاف (مولانا طارق جمیل)
.
ساری نیکی کی جڑ یہ ہے کہ خدا کو اپنی ترجیح اول بنا لو (پروفیسر احمد رفیق اختر)
.
شیطان کا سب سے بڑا دھوکہ احساس پارسائی ہے (ارسلان نیر)
.
شیطان کا مہلک ترین وار یہ ہے کہ وہ آپ سے گناہ اس طرح کروائے کہ آپ اسے ثواب سمجھ کر سرانجام دیں (جنید الرحمٰن عثمانی)
.
عظیم بھائی ، دھیان رکھیں کہ کہیں عمل کا میدان کلاس روم بن کر نہ رہ جائے (نعمان عباس)
.
خود کو دھوکہ مت دو .. ایمان اتنا ہی ہے جتنا تمہارا عمل ہے (احمد جاوید صاحب)
.
تم اپنی داڑھی کے طول اور شلوار کی اونچائی سے الله کو دھوکہ نہیں دے سکتے (ڈاکٹر اسرار احمد)
.
یہ عارضی زندگی درحقیقت آپ کے اخلاق کا امتحان ہے اور اس امتحان کا سب سے بڑا میدان آپ کا اپنا گھر ہے (جاوید احمد غامدی)
.
ہم نے اپنا کام کرتے رہنا ہے ، نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، ہم تو دھاڑی کے مزدور ہیں (مولانا مودودی)
.
خدا کی معرفت ایک شعوری دریافت ہے (مولانا وحید الدین خان)
.
====عظیم نامہ====
No comments:
Post a Comment