Wednesday, 9 November 2016

اقبال ڈے اور ٹرمپ کی جیت




اقبال ڈے اور ٹرمپ کی جیت


۔ 
اقبال نے کہا تھا

جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں 
بندوں کو گنا کرتے ہیں، تولا نہیں کرتے 
۔
آج ٹرمپ کی جیت نے اس حقیقت پر مہر لگادی کہ وہ انڈیا کی عوام کا مودی جیسے مجرم کو منتخب کرنا ہو یا وطن عزیز میں زرداری اور نواز جیسے کرپٹ رہنماوں کا بار بار انتخاب ہو یا پھر جمہوریت کے سب سے بڑے چیمپیئن امریکہ کا آج ڈونلڈ جیسے جنونی کو لے آنا ہو۔ یہ سب اسی حقیقت کے غماز ہیں کہ عوامی اکثریت کو باشعور فیصلہ سمجھنا پرلے درجے کی حماقت ہے۔انگلینڈ میں برکسٹ کا انتخاب اس کا ایک اور ثبوت تھا۔ گو ٹرمپ کی فتح کا برکسٹ سے تقابل کرنا درست نہیں۔ (جیسا کے کچھ لوگ کر رہے ہیں)۔ برکسٹ غلط توقعات اور غلط سمجھ سے ہوا تھا۔ جب کے ٹرمپ کی مسلم دشمنی اور نسل پرستی کسی امریکی سے مخفی نہ تھی۔ وہ ایک قول ہے کہ اختیار ملنے پر لوگ بدلتے نہیں ہیں بلکہ بے نقاب ہوتے ہیں۔ آج امریکی اکثریت کی بھی نقاب الٹ گئی ہے۔ گدھے کے نشان کو ووٹ ڈالنا تھا مگر یہ گدھے ہی کو ووٹ ڈال آئے۔ 
۔
====عظیم نامہ=====

No comments:

Post a Comment