وقت میں برکت اور ترجیحات زندگی
سوال:
عظیم بھائی ، لوگ دین کیلئے اتنا وقت نکال کیسے لیتے ہیں؟ وہ کس طرح کتابیں بھی پڑھ لیتے ہیں، اچھےاجتماعی کاموں میں بھی بھی لگے رہتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی جاب یا کاروبار بھی سنبھال لیتے ہیں؟ میرے وقت میں تو برکت ہی نہیں ہے، بہت مصروف رہتا ہوں. کیا آپ کوئی ٹائم ٹیبل بناکر دے سکتے ہیں؟
.
جواب:
حاجی صاحب کو اپنے مصروف معمولات میں قران حکیم کو سمجھنے کا وقت نہیں ملتا.
چوہدری صاحب کو دینی مطالعہ کی فرصت نہیں ہوتی.
ملک صاحب عبادات ، صوفی صاحب تبلیغ اور سردار صاحب فلاحی کاموں کیلئے وقت نہیں نکال پاتے.
.
حالانکہ یہ مصروف صاحبان معاشی طور پر اپنے اردگرد کے لاکھوں افراد سے زیادہ مستحکم ہیں. اپنے کاروباری معاملات کیلئے ہمیشہ وقت نکال لیتے ہیں. سیاست، کھیل، تقریبات، تفریحات، سیاحت سب کیلئے انہیں فرصت مل ہی جاتی ہے.
.
اگر آپ بھی ایسے ہی 'مصروف' انسان ہیں تو جان لیجیئے مسلہ وقت کی کمی کا نہیں ہے بلکہ آپ کی اپنی 'ترجیحات' کا ہے. جس کام کو آپ کی زندگی میں ترجیح حاصل ہے ، اس کے لئے وقت بھی اپنے آپ پیدا ہوجاتا ہے. آپ آج سے دین اور نجات اخروی کو حقیقت میں اپنی ترجیح اول بنا لیجیے ، میں اطمینان دلاتا ہوں کہ وقت میں برکت رب کریم پیدا کردیں گے. اس کے لئے کسی ٹائم ٹیبل سے زیادہ سچا ارادہ و نیت درکار ہے.
.
====عظیم نامہ====
خوب
ReplyDeleteمجھے آپ سے تفصیلی بات کرنی ہے تاکہ میں بھی آپ کی طرح اپنے دین کے لئے کچھ کر سکوں
ReplyDeleteبراہ کرم جواب ضرور دیں
ReplyDelete