اجتہاد یا تجدد
ہم نے اپنے حال کو دین کے مطابق ڈھالنا ہے مگر ہم میں سے کچھ دین کو اپنے حال کے مطابق بنانے میں کوشاں ہیں. اپنے حال کو دین کے مطابق بنانے کیلئے 'اجتہاد' کیا جاتا ہے مگر دین پر اپنے حال کا رنگ چڑھا دینا 'تجدد پسندی' کہلاتا ہے. آپ کا یہ اعلان اور مطالبہ تسلیم ہے کہ 'اجتہاد' وقت کی اہم ضرورت ہے مگر 'اجتہاد' کا نام لے کر 'تجدد پسندی ' کا دروازہ نہیں کھولا جاسکتا. ہمیں دین کے مسلمہ اصولوں پر رہتے ہوئے دور جدید کے نئے تقاضوں کو دین سے ہم آہنگ کرنا ہے. مگر ان تقاضوں کو بنیاد بناکر اصولوں اور پوری علمی روایت کا جنازہ نہیں نکالا جاسکتا.
.
====عظیم نامہ=====
No comments:
Post a Comment