Friday, 29 April 2016

فیس بک لکھاری


فیس بک لکھاری



لگتا ہے کہ فیس بک کی اس دنیا میں آج ہر کسی کو لکھاری بننا ہے. بہت اچھی بات ہے. ضرور لکھاری بنیں مگر اپنی علمی استعداد کا سچا اعتراف کرکے لکھیں اور صرف وہ لکھیں جس کے حق ہونے پر بعد از تحقیق آپ کو کامل اطمینان ہو. یہ کیسا انصاف ہے کہ آپ دین کے دقیق ترین موضوعات پر اپنا قلم چلائیں مگر حقیقت میں آپ نے کبھی قران و حدیث کو سمجھنے کی سنجیدہ کوشش نہ کی ہو؟ آپ معاشرتی ناہمواریوں پر تو مسلمانوں یا پاکستانیوں کو خوب کوسنے دیں مگر کبھی خود آپ نے عملی طور پر معاشرے کی فلاح کیلئے کوئی اقدام نہ کیا ہو؟ آپ خلافت، تصوف، جہاد جیسے عنوانات پر اپنے تجزیئے درج کریں مگر کبھی آپ نے ان کے حق اور مخالفت میں لکھی نمائندہ کتب نہ پڑھی ہوں؟ یاد رکھیئے کہ جو آپ لکھتے ہیں وہ صرف آپ کی فیس بک وال پر ہی نہیں بلکہ کرام الکاتبین کے قلم سے آپ کے اعمال نامہ میں بھی لفظ بلفظ درج ہوجاتا ہے. جب بھی کوئی تحریر پوسٹ کرنے لگیں تو پہلے اپنی نیت کی تجدید و تزکیہ کیجیئے. سوچیئے کہ کیا واقعی آپ نے یہ تحریر ترویج دین کیلئے اور اصلاحی مقاصد کے لئے لکھی ہے؟ یا پھر اس کا مقصد واہ واہ سمیٹ کر اپنے نفس کو موٹا کرنا ہے؟ شیئر کا بٹن دبانے سے پہلے الله رب العزت سے یہ دعا کیجیئے کہ وہ اس تحریر کو پڑھنے والو کے لئے خیر کا سبب بنا دیں اور نفس میں اٹھنے والے کسی بھی فاسد خیال کو آپ سے دور کرکے معاف فرما دیں. آمین 
.
====عظیم نامہ====

No comments:

Post a Comment