Wednesday, 18 January 2017

ایک مومن سے مومن بننے کی ٹریننگ



ایک مومن سے مومن بننے کی ٹریننگ 



.
ارے آداب نہیں کہتے، سلام کہیں !
.
ارے صرف سلام نہ کہیں، بلکہ السلام علیکم لکھیں ! 
.
ارے صرف جواب میں وعلیکم السلام نہ کہیں، بلکہ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ لکھیں !
.
ارے اپنا نام عظیم نہ بتایا کریں، بلکہ عبد العظیم لکھا کریں !
.
ارے اس ڈش کو حلیم نہ کہیں، بلکہ دلیم کہیں !
.
ارے مجھے شکریہ نہ کہیں، بلکہ جزاک اللہ لکھیں !
.
ارے صرف جزاک اللہ نہیں کہتے، بلکہ جزاکم اللہ الخیر لکھیں !
.
ارے تین بار گلے نہ ملیں، بلکہ ایک بار مل لیں !
.
ارے یہ نہ کہیں کہ رب کی مرضی ، بلکہ انشاللہ کہیں !
.
ارے انشاللہ نہیں لکھتے، بلکہ ان شاء اللہ لکھتے ہیں !
.
ارے خدا حافظ نہیں کہتے، بلکہ خدا کی جگہ اللہ کہا کریں !
.
ارے اللہ حافظ نہیں کہتے، بلکہ جاتے ہوئے سلام کیا کریں !
.
====عظیم نامہ==== 
 (ارے عظیم نامہ نہیں لکھتے بلکہ ...)

No comments:

Post a Comment