Thursday, 9 July 2015

رمضان المبارک میں ایک بہترین عمل



رمضان المبارک میں ایک بہترین عمل 



رمضان المبارک میں ایک بہترین عمل یہ بھی ہے کہ آپ چند ایسی آیات حفظ کرلیں، جن میں آپ کی انفرادی ربیت کا بیان ہوا ہو اور وہ اپنے حجم میں کم از کم کسی چھوٹی سورہ جیسے سورہ العصر کے برابر ہوں. ان آیات کو پھر آپ ساری زندگی اپنی نمازوں میں تلاوت کرسکیں گے. میرا اپنا طریق یہی ہے کہ پہلے میں اپنا داخلی جائزہ لیتا ہوں کہ وہ کون سے گناہ یا کمزوریاں ہیں جو مجھ میں موجود ہیں اور جن سے اجتناب کرنا میرے لئے خاصہ کٹھن ہے. جب یہ واضح ہو جائے تو ان کمزوریوں سے متعلق قران حکیم کی آیات کو سمجھ کر حفظ کرلیتا ہوں. پھر نماز میں بار بار غور کرکے تلاوت کرتا رہتا ہوں. اس ترکیب سے گناہ کا چھوڑنا یا اس کمزوری کو ٹھیک کرلینا آسان ہوجاتا ہے. اسی طرح قران پاک کے وہ مقامات جو میرے دل کے زیادہ نزدیک ہیں ، انہیں بھی نماز میں پڑھنے کیلئے یاد کرلیتا ہوں اور یوں اس پر تدبر گہرا ہوتا جاتا ہے. وہ معنی سمجھ آنے لگتے ہیں جو ایک بار پڑھنے یا تفکر کرنے سے کبھی نہیں آتے. رمضان قران کا مہینہ ہے لہٰذا آپ بھی کچھ آیات یا سورہ ضرور سمجھ کر حفظ کریں جو انشااللہ پھر پوری زندگی آپ کے حافظہ میں محفوظ ہوں اور آپ بھی ان فوائد کو حاصل کرسکیں جن کا ذکر میں نے اپر کیا ہے. آزمائش شرط ہے.

.
====عظیم نامہ====

No comments:

Post a Comment