جانوروں کا درد
چندروز قبل کچھ ظالم شیطانوں نے ایک گدھے پر نوازشریف لکھ کر اس بےزبان کو
مار مار کر ادھ موا کردیا۔ اب پھر کچھ شیاطین نے ایک کتے پر پی ٹی آئی کا
جھنڈا باندھ کر، اس بے زبان کو گولیوں سے تڑپا تڑپا کر ہلاک کردیا۔ کیسے
لوگ ہیں ہم؟ کیا ہم اسی دین کے نام لیوا ہیں جو ہمیں ایک پیاسے کتے کو پانی
پلانے پر اخروی نجات کی بات بتاتا ہے؟ اور ایک بلی کو بھوکا مارنے پر ابدی
جہنم کا واقعہ سناتا ہے؟ آخر کب ہم بحیثیت قوم شعور کی منزل طے کریں گے؟
ہماری روح کیوں نہیں کانپتی جب ہم لوگوں کو بطور مزاح آوارہ کتوں بلیوں کو
پتھر مارکے زخمی کرتے دیکھتے ہیں؟ ہماری آنکھ کیوں نہیں بھیگتی جب اس کے
سامنے کسی بےزبان گدھے کو اس کا مالک چھڑی سے مار مار کر لہولہان کردیتا ہے
تاکہ وہ اپنی قوت سے بڑھ کر بوجھ اٹھاسکے؟ یاد رکھیں انسانی جان کی قدر
بھی ہم اسوقت تک نہیں کرسکتے جب تک ہمارے دل ان بے زبان جانوروں کا درد
محسوس نہیں کرتے۔
۔
====عظیم نامہ====
۔
====عظیم نامہ====
No comments:
Post a Comment