سکون کیا ہے ؟ اور دین میں اس کا کیا مقام ہے؟
لغت کے اعتبار سے لفظ اسلام میں مادہ الفاظ 'سلم اور سلام' دونوں موجود ہیں. سلم سے مراد خود کو (خدا کے) حوالے کردینے کے ہیں جبکہ سلام کی معنی سلامتی یا سکون کے ہیں. اس رعایت سے اسلام پر عمل کرنے والا وہ ہے جو سلم سے سلام کا حصول کرتا ہے. آسان الفاظ میں جب ایک بندہ یا ایک معاشرہ اپنی مرضی کو اپنے رب کی مرضی کے سامنے بچھا دیتا ہو تو اس کا لازمی پھل سکون و سلامتی کی صورت میں برآمد ہوتا ہے.
.
اسی طرح لفظ ایمان کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ یہ مادہ لفظ امن سے وجود پذیر ہوا ہے، جس کے معنی پھر سلامتی یا سکون کے ہیں. ایمان رکھنے والے مومن کا یہ لازمی خاصہ ہے کہ وہ ایمان کے ذریعے اپنے قلب و فکر میں سکون محسوس کرتا ہے. اسلام ظاہر سے متعلق ہے اور ایمان باطن سے. اسلام پر عمل کرکے انسان اپنے گردوپیش اور اپنے ظاہر میں سکون و سلامتی کا نشان بن جاتا ہے. جبکہ ایمان کا حصول کرکے وہ اپنے باطن میں مجسم سکون ہوجاتا ہے. لہٰذا اگر آپ مسلم یعنی اسلام کے حامل ہونے کا دعوی رکھتے ہیں تو پھر لازم ہے کہ آپ کے بیوی ، بچے ، عزیز واقارب آپ کے اعلیٰ اخلاق کے گواہ ہوں. اگر ایسا نہیں ہے تو ظاہر ہے وہ آپ سے سکون میں نہیں ہیں اور ایسا اسلام کا دعوی قانونی طور پر موجود ہو کر بھی اپنی حقیقت میں کھوکھلا ہے. اسی طریقہ سے اگر آپ دعوی ایمان رکھتے ہیں مگر آپ کا باطن شکوک سے آلودہ ہے یا پھر آپ مخالف دلائل کے سامنے سے شکوک کا شکار ہوجاتے ہیں تو ایسا ایمان لسانی طور پر موجود ہو کر بھی اپنے لازمی ثمر یعنی سکون سے خالی ہے
.
اس سکون کو حاصل کرنا کتنا ضروری ہے ؟ اس کا اندازہ اس امر سے لگائیں کہ شریعت میں اسکی سخت تلقین کی گئی ہے کہ ہر مسلم اپنے دوسرے مسلم بھائی سے جب بھی ملے تو اسے سلام کہے. غور کیجیئے کہ السلام و علیکم کہنا انگریزی کے ہیلو کہنے کی طرح محض گفتگو کے آغاز کا کلمہ نہیں ہے بلکہ ایک مکمل دعا ہے جس میں آپ اپنے مخاطب کو سکون و سلامتی کی دعا دیتے ہیں. جواب میں آپ کا مخاطب آپ کو مزید بہتر طریق سے سکون و سلامتی کی دعا دیتا ہے. اگر یہ عمل اخلاص و سمجھ کے ساتھ ساتھ کیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں کہ معاشرہ سکون و سلامتی کا مظہر بن جائے. اس کو سمجھنے کے لئے ترمزی شریف کی وہ حدیث یاد کریں جس میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی الله و الہے وسلم نے فرمایا کہ ' تم جنت میں داخل نہ ہوگے جب تک ایمان نہ رکھتے ہو، اور تم ایمان نہیں رکھ سکتے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہ کرو. کیا میں تمھیں وہ بات نہ بتاؤں ؟ جسے اگر تم کرو تو ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو گے ؟ .. (وہ راز کی بات یہ ہے کہ) آپس میں سلام پھیلاؤ.
.
قران حکیم کا ایک دلچسپ تربیتی حکم مومنین کیلئے یہ بھی ہے کہ اگر کوئی جذبات سے مغلوب جاہل انسان آپ سے بدتمیزی کرے تو جواب میں اس سے الجھنے کی بجائے اسکے لئے بھی سکون کی دعا کریں یعنی اسے سلام کہیں. یہ اور بات ہے کہ آج اکثریت تو اس نصیحت پر سرے سے عمل ہی نہیں کرتی اور جو چند اشخاص کرتے ہیں تو وہ بھی اسلئے کہ اپنے مخاطب مسلمان بھائی کو یہ احساس دلا سکیں کہ میں تمھیں قران کی رو سے جاہل سمجھتا ہوں. حالانکہ اس کا ایک نمائندہ منشاء یہ بھی ہے کہ جذبات سے مغلوب انسان سکون سے عاری ہوتا ہے لہٰذا الله سے دعا کی جائے کہ اسے بھی سکون کی دولت حاصل ہو اور وہ بھی ایک پرسکون معاشرے کا حصہ بن سکے. سورہ الفرقان کی ٦٣ آیت ملاحظہ ہو
.
اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو (جواباً) کہتے ہیں ”سلام“۔
.
اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو (جواباً) کہتے ہیں ”سلام“۔
.
ایک اور زاویہ یہ بھی ہے کہ اسلام میں ذکر کی اہمیت سے ہر خاص و عام واقف ہے. قران بھی خود کو الذکر کہتا ہے. نماز اور تسبیحات کیلئے بھی ذکر ہی کا لفظ استمعال ہوا ہے. ذکر کے اسی وسیع مفہوم کو ذہن میں رکھیں اور سورہ الرعد کی ٢٨ آیت کو دیکھیں کہ کس قدر تاکید سے رب العزت یہ بتا رہے ہیں کہ ذکر کے ثمرات میں سے ایک لازمی پھل سکون و اطمینان ہے
.
جو لوگ ایمان ﻻئے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے
.
توجہ دیں کہ کس قدر زور دے کر یہ بات سمجھائی گئی ہے کہ ذکر کا لازمی نتیجہ سکون و اطمینان ہے
.
قران حکیم کے بیان سے یہ بھی واضح ہے کہ اللہ عزوجل جب مومنین پر اپنا خاص رحم کرتے ہیں اور کسی دشمن یا مشکل صورت سے خلاصی دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان پر سکینت یعنی سکون نازل فرماتے ہیں. سکینت کا لفظ قران پاک میں کئی مقامات پر مذکور ہے. اس ضمن میں آیات ملاحظہ ہوں
.
وہی ہے جس نے مسلمانوں کے دلوں میں سکون (اور اطیمنان) ڈال دیا تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ ہی ساتھ اور بھی ایمان میں بڑھ جائیں، اور آسمانوں اور زمین کے ﴿کل﴾ لشکر اللہ ہی کے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ دانا باحکمت ہے' - سورہ الفتح ٤
.
یقیناً اللہ تعالیٰ مومنوں سے خوش ہوگیا جبکہ وه درخت تلے تجھ سے بیعت کر رہے تھے۔ ان کے دلوں میں جو تھا اسے اس نے معلوم کر لیا اور ان پر اطمینان نازل فرمایا اور انہیں قریب کی فتح عنایت فرمائی' - سورہ الفتح ١٨
.
جب کہ ان کافروں نے اپنے دلوں میں حمیت کو جگہ دی اور حمیت بھی جاہلیت کی، سو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر اور مومنین پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو تقوے کی بات پر جمائے رکھا اور وه اس کے اہل اور زیاده مستحق تھے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے' - سورہ الفتح ٢٦
.
؛پھر اللہ نے اپنی طرف کی تسکین اپنے نبی پر اور مومنوں پر اتاری اور اپنے وه لشکر بھیجے جنہیں تم دیکھ نہیں رہے تھے اور کافروں کو پوری سزا دی۔ ان کفار کا یہی بدلہ تھا' - سورہ التوبہ ٢٦
.
اگر تم ان (نبی صلی اللہ علیہ وسلم) کی مدد نہ کرو تو اللہ ہی نے ان کی مدد کی اس وقت جبکہ انہیں کافروں نے (دیس سے) نکال دیا تھا، دو میں سے دوسرا جبکہ وه دونوں غار میں تھے جب یہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے، پس جناب باری نے اپنی طرف سے تسکین اس پر نازل فرما کر ان لشکروں سے اس کی مدد کی جنہیں تم نے دیکھا ہی نہیں، اس نے کافروں کی بات پست کر دی اور بلند وعزیز تو اللہ کا کلمہ ہی ہے، اللہ غالب ہے حکمت واﻻ ہے' - سورہ التوبہ ٤٠
.
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سکینت کے نزول کو یہ آیات الله پاک کے مومنین پر خاص کرم کی نشاندہی بتاتی ہیں.
.
یہ ایک عمومی مشاہدہ ہے اور ہر انسان خود میں جھانک کر بھی اسکی گواہی دیتا ہے کہ سکون اور صاف قلب ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں. ایسا ممکن نہیں ہے کہ کوئی شخص سکون سے خالی ہو اور پھر صاف دل حاصل کرسکے. اسی حقیقت کو سامنے رکھیں اور پھر سرا الشعراء کی ٨٨ اور ٨٩ آیت پر غور کریں اور دیکھیں کہ ہمارے رب آخرت میں کامیاب اشخاص کی تعریف ایک حملہ میں کیسے کر رہے ہیں
.
'جس دن انسان کے نہ مال کام آئے گا نہ اولاد، مگر جو اﷲ کے پاس صاف قلب لے کر آئے گا۔'
.
سورہ فصلت کی چالیسویں آیت میں اسی حقیقت کو کچھ ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے
.
بیشک جو لوگ ہماری آیتوں میں کج روی کرتے ہیں وه (کچھ) ہم سے مخفی نہیں، (بتلاؤ تو) جو آگ میں ڈاﻻ جائے وه اچھا ہے یا وه جو امن و امان کے ساتھ قیامت کے دن آئے؟ تم جو چاہو کرتے چلے جاؤ وه تمہارا سب کیا کرایا دیکھ رہا ہے
.
سب سے بڑھ کر سورہ الفجر کی ٢٧ اور ٢٨ آیت میں واضح کر دیا گیا ہے کہ موت کے بعد سکون و اطمینان ہی وہ خوبصورت صفت ہے جو اللہ رب العزت کی رضا کی نمائندہ ہے
.
اے اطمینان والی روح (نفس) تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وه تجھ سے راضی
.
.
سورہ فصلت کی چالیسویں آیت میں اسی حقیقت کو کچھ ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے
.
بیشک جو لوگ ہماری آیتوں میں کج روی کرتے ہیں وه (کچھ) ہم سے مخفی نہیں، (بتلاؤ تو) جو آگ میں ڈاﻻ جائے وه اچھا ہے یا وه جو امن و امان کے ساتھ قیامت کے دن آئے؟ تم جو چاہو کرتے چلے جاؤ وه تمہارا سب کیا کرایا دیکھ رہا ہے
.
سب سے بڑھ کر سورہ الفجر کی ٢٧ اور ٢٨ آیت میں واضح کر دیا گیا ہے کہ موت کے بعد سکون و اطمینان ہی وہ خوبصورت صفت ہے جو اللہ رب العزت کی رضا کی نمائندہ ہے
.
اے اطمینان والی روح (نفس) تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وه تجھ سے راضی
.
سکون کی ایک سطح تو وہ ہے جو مسلم، ہندو، سکھ، عیسائی، روایت پسند، فرقہ پرست سب کو حاصل ہو سکتی ہے. آپ کو ایسے بہت سے قانونی مسلم مل جائیں گے جن کی دینی فہم نہایت ناقص ہوگی یہ بھی ممکن ہے کہ وہ طرح طرح کی بدعتوں یا کفریہ اعمال میں مبتلا ہو مگر اس کے باوجود بظاھر پرسکون نظر آئین گے . آپ کو ایسے ہندو سادھو بھی ملیں گے جو تمام تر شرک کے باوجود نہ صرف خود پرسکوں نظر آئیں گے بلکہ اپنے چیلوں کو بھی سکون کے حصول کے طریقے سکھائیں گے. میں ایسے بارہا عیسائی حضرات سے مل شکا ہوں جو اتنے پرسکون نظر آتے ہیں کہ آتے جاتے مسکرا کر سیٹی بجا رہے ہوتے ہیں. وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ ان کا یہ سکون 'ہولی اسپرٹ' کی وجہ سے ہے جو ان کے اندر مسیح کی وجہ سے موجود ہے. اسی طرح وہ گروہ جو کسی الہامی پیغام سے عاری ہوتے ہیں جیسے گرو رجنیش اوشو وغیرہ وہ بھی سکون کو حاصل کرنے کے مراقبہ تجویز کرتے نظر آتے ہیں. سوال یہ ہے کہ اگر سچے ایمان کا پھل سکون ہے تو پھر یہ سکون ہر خاص و عام کو ، ہر سرکش و ناہنجار کو کیسے حاصل ہوجاتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ سکون حقیقی نہیں عارضی اور کھوکھلا ہوتا ہے ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ حقیقی اور غیر حقیقی یا دائمی اور عارضی سکوں میں کیا فرق ہے؟ وہ سکون کیا ہے جس کے دعویدار ہر سو نظر آتے ہیں اور وہ حقیقی سکون کون سا ہے جسے قران و اسلام بیان کرتے ہیں؟ جب ہم انسانی شخصیت کا جائزہ لیتے ہیں تو منکشف ہوتا ہے کہ انسان جہاں اپنا ایک مستقل عقلی وجود رکھتا ہے وہاں اس کی ذات میں جذبات بھی لازمی طور پر مضمر ہیں.ان دونوں داعیات کا اعتراف کئے بناء انسانی شخصیت کی تفسیر نہیں کی جاسکتی. جب یہ بات سمجھ آگئی تو جان لیں کہ حقیقی سکون دراصل وہ ہے جس میں آپ کا ذہن اور قلب دونوں قرار پکڑ جائیں. یعنی عقلی استدلال اور جذباتی وجدان دونوں راضی ہو جائیں. اگر ان میں سے کوئی ایک بھی پوری طرح مطمئن نہیں ہے تو یہ سکون حقیقی نہیں فرضی ہے. اب اس تعریف کو ذہن میں رکھ کر سکوں رکھنے والے تمام دعویدار اسخاس یا گروہوں کا جائزہ لیں. جلد ہی آپ پر یہ بات نمایاں ہو جائے گی کہ ایک قلیل تعداد تو انکی ہے جنہوں نے عقلی استدلال اور بحس مباحثہ کو ہی منشاء بنارکھا ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر سکون رکھنے کا دعویٰکرتے ہیں جو سراسر عبث ہے. دوسری جانب وہ کثیر تعداد ہے جو اپنے پیروکاروں کو صرف جذباتی اطمینان و سکون کی طرف راغب کرتی ہے. یہی وجہ ہے کہ آپ کو عیسائی، ہندو، کچھ مخصوص مسلم روحانی گروہ ایسے نظر آئیں گے جو صاف الفاظ میں عقل کو روحانیت کا دشمن گردانتے ہیں ، سوالات اٹھانے کو معیوب سمجھتے ہیں اور جدید علوم و تحقیقات کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں. وہ جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے عقلی استدلال کی اجازت دے دی تو عارضی اور مصنوعی سکون جس کا لبادہ انہوں نے اوڑھ رکھا ہے وہ چاک ہو جائے گا.
.
اسکے برعکس قران کا پیغام بلکل جدا ہے. دنیا کے دیگر مذاھب اپنے پیروکاروں کو عقیدے کی افیون پلا کر انکے غور و فکر کی صلاحیت کو سلب کر لیتے ہیں. لیکن قرآن وہ واحد الہامی کلام ہے جو اپنے قاری کو تحقیق و تدبر پر ابھارتا ہے. وہ کہتا ہے ' افلا تعقلون ' (تم عقل کیوں نہیں استعمال کرتے؟) وہ کہتا ہے ' افلا یدبرون' (تم تدبر کیوں نہیں کرتے؟) وہ اس انسان کو انسان ماننے تک سے انکار کرتا ہے جو اپنی عقل استمعال نہ کرے اور ایسے انسان کو بدترین جانور سے تعبیر کرتا ہے جو گونگا بہرہ بھی ہو. وہ دلیل پیش کرتا ہے اور جواب میں دلیل کا تقاضہ کرتا ہے. وہ اپنے باپ دادا کی اندھی تقلید سے روکتا ہے. وہ کہتا ہے کہ اگر تم سچے ہو تو انجیل، تورات یا کوئی اور بڑی دلیل پیش کرو. وہ مکالمے کی فضا کو فروغ دیتا ہے اور جاہل کو بھی سلام کہہ کر چھوڑ دینے کو کہتا ہے. وہ غیر مذاھب کے خود ساختہ خداؤں کو بھی برا کہنے سے روک دیتا ہے. وہ زمین و آسمان پر غور کرنے کو عبادت بنا دیتا ہے اور تاریخ سے سیکھنے کی ترغیب دیتا ہے. لہٰذا قران کا تعلیم کردہ سکون و اطمینان وہ ہے جو قلب کے ساتھ ذہن کو بھی مطمئن کرتا ہے. .
.
اسکے برعکس قران کا پیغام بلکل جدا ہے. دنیا کے دیگر مذاھب اپنے پیروکاروں کو عقیدے کی افیون پلا کر انکے غور و فکر کی صلاحیت کو سلب کر لیتے ہیں. لیکن قرآن وہ واحد الہامی کلام ہے جو اپنے قاری کو تحقیق و تدبر پر ابھارتا ہے. وہ کہتا ہے ' افلا تعقلون ' (تم عقل کیوں نہیں استعمال کرتے؟) وہ کہتا ہے ' افلا یدبرون' (تم تدبر کیوں نہیں کرتے؟) وہ اس انسان کو انسان ماننے تک سے انکار کرتا ہے جو اپنی عقل استمعال نہ کرے اور ایسے انسان کو بدترین جانور سے تعبیر کرتا ہے جو گونگا بہرہ بھی ہو. وہ دلیل پیش کرتا ہے اور جواب میں دلیل کا تقاضہ کرتا ہے. وہ اپنے باپ دادا کی اندھی تقلید سے روکتا ہے. وہ کہتا ہے کہ اگر تم سچے ہو تو انجیل، تورات یا کوئی اور بڑی دلیل پیش کرو. وہ مکالمے کی فضا کو فروغ دیتا ہے اور جاہل کو بھی سلام کہہ کر چھوڑ دینے کو کہتا ہے. وہ غیر مذاھب کے خود ساختہ خداؤں کو بھی برا کہنے سے روک دیتا ہے. وہ زمین و آسمان پر غور کرنے کو عبادت بنا دیتا ہے اور تاریخ سے سیکھنے کی ترغیب دیتا ہے. لہٰذا قران کا تعلیم کردہ سکون و اطمینان وہ ہے جو قلب کے ساتھ ذہن کو بھی مطمئن کرتا ہے. .
مجھے امید ہے کہ اپر درج استدلال کو پڑھنے کے بعد آپ کو بھی میری طرح اس سکون کی صفت کی اہمیت کا اندازہ بہتر طور پر ہوا ہوگا. ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوگیا ہوگا کہ حقیقی سکون مصنوعی سکون سے کس طرح جدا ہے؟ ہمیں الله پاک سے اس نعمت کے حصول کی دعا کرنی چاہیئے اور اس کے لئے حتیٰ الامکان کوشش بھی . الله عزوجل ہر سچے طالب کی طلب کو پورا کرے اور بے طلب کو طلب کی لذت سے روشناس کرے. آمین
.
====عظیم نامہ====
.
جزاک اللہ خیرا - عظیم بھائی بہت شکریہ
ReplyDelete